برطانیہ میں برفباری اور سخت سردی نے 13 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
- 09, مارچ , 2023
نیوزٹوڈے: یورپی ملک برطانیہ میں مارچ کے مہینے میں اتنی برفباری ہوئی کہ درجہ حرات منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا بہار کے موسم میں اتنی شدید برفباری اور سردی سے برطانیہ کے لوگ گھبرا گئے 2010 کے بعد اب یعنی تیرہ سال بعد مارچ کے مہینے میں اتنی سردی پڑ رہی ہے کہ برطانیہ کی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لوگ صرف بوقت ضرورت گھروں سے باہر نکلیں دھند اور برفباری کے باعث کئی پروازیں بھی معطل کر دی گئی ہیں کیونکہ ایسے موسم میں سفر کرنا اور گھروں سے نکلنا موت کو دعوت دینے کے برابر ہے برطانیہ میں اگر موسم اسی طرح خراب رہا تو وہاں بجلی کا سلسلہ بھی منقطع ہو سکتا ہے برطانیہ میں برفباری اور ٹھنڈ کا یہ سلسلہ اس ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کی توقع ہے لندن میں سوموار کے روز ہونے والی برفباری کی وجہ سے تمام سڑکیں اور ایئر پورٹ بند کر دیے گئے ہیں ۔
وسیم حسن
تبصرے