طاقت ایرانی شاہد 136 ڈرونز کا توڑزیلینسکی اور نیتن یاہو روس کی نکالنے کی کوشش میں لگے ہوۓ ہیں
- 09, مارچ , 2023
نیوزٹوڈے: یوکرین کے شہر باخموت پر قبضہ کرنے کے بعد اب یوکرین کے چھ علاقے روسی فوج کے نشانے پر ہیں روسی فوج نے آج کیو کے قریب ہوائی حملے کیے کیو پر حملے روسی فوج کا یوکرین کو ایک پیغام ہے کہ اگر ہتھیار نہیں ڈالو گے تو ہم کیو کو بھی نہیں چھوڑیں گے روس نے ایک مرتبہ پھر شاہد 136 ڈرونز سے یوکرین کے کئی شہروں پر حملے شروع کر دیے ہیں یہ ایسے ڈرونز ہیں جن کو بم کی طرح برسنے والے سب سے خطرناک ہتھیار سمجھا جاتا ہے اب پیوٹن کے ان ڈرونز کے نشانے پر یوکرین کے وہ مورچےہیں جن پر ابھی تک یوکرینی فوج ڈٹی ہوئی ہے ایران اب جو شاہد 136 ڈرونز روس کو بھجوا رہا ہے وہ پہلے ڈرونز کی نسبت زیادہ خطرناک ہیں ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ یہ دشمن کو پگھلا کر ماریں گے یہ ڈرونز جب بھی یوکرین کے کسی بنکر یا ٹینک سے ٹکراتے ہیں تو انہیں پگھلا کر تباہ کر دیتے ہیں ۔
ان ڈرونز کی رینج 1000 سے 2000 کلو میٹر تک ہے زیلینسکی کی فوج میں ان ڈرونز کا خوف بیٹھ چکا ہے اس لیے زیلینسکی نے اب شاہد 136 ڈرونز اور مہاجر 6 ڈرونز کا ملبہ اسرائیل بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ایران کی ان ڈرونز کی دہشت سے اب ایران پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکا ہے فروری میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے یوکرین کا دورہ بھی اسی لیے کیا تھا تاکہ وہاں وہ ایران کے شاہد 136 ڈرون کے ملبے کا معائنہ کر سکیں اور انہیں اسرائیل منگوا کر ان کا کوئی توڑ نکال سکیں زیلینسکی بھی یہی چاہتے ہیں اس لیے زیلینسکی نے جلد از جلد ایران کے استعمال شدہ ڈرونز اسرائیل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تبصرے