ترکیہ وشام زلزلہ:امدای سامان کی بڑی کھیپ روانہ

Turkey Syria

نیوزٹوڈے: ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر ترکیہ وشام کے زلزلہ متاثرین لیے امدادی سامان کی مزید کھیپ سول بحری جہاز کے ذریعے بھیج دی گئی ہے جس میں زلزلہ کے متاثرین کے لیے آٹھ ہزار 200 کے قریب خیمے، پندرہ ہزار راشن کےبیگز اور دیگر ضروری چیزیں بھی شامل ہیں۔

امدادی سامان لیکر جانے والا سول بحری جہاز 15دنوں میں منزل مقصودپر پہنچے گا۔ این ڈی ایم اے پاکستانی عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک و شامی بھائیوں کی امداد کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+