امریکہ نے 21 سال بعد سعودی انجینئر کو گوانتانا موبے سے رہا کردیا
- 09, مارچ , 2023
نیوزٹوڈے: بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے امریکی محکمہ دفاع نے اڑتالیس سالہ سعودی انجینئر غثان الشبری کو گوانتاناموبے سے رہا کیے جانے کے بارے میں تصدیق کردی ہے۔ میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ سعودیہ کے انجینئر الشربی تقریباً اکیس سال سے گوانتاناموبے میں قید تھا جس کی سعودیہ واپسی کے بارے ریویو بورڈ نے پچھلے ماہ فیصلہ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی قومی سلامتی کے تحفظ کو لے کر الشربی کو اورقید میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
امریکہ کے محکمہ دفاع نے سعویہ کے انجینئر کو واپس سعودب عرب بھیجے جانے کے بارے تصدیق کی ہے۔ پینٹاگون ریویو بورڈ نے پچھلے سال یہ تصدیق کی تھی کہ الشربی کی القاعدہ میں اب اہم ذمہ داری نہیں اور نہ ہی وہ اس کا سہولت کار ہے۔
عائشہ ظفر
تبصرے