بھارت پر خدائی آفت کا حملہ
- 11, مارچ , 2023
بھارت میں ایک ایسی خدائی آفت تیزی سے پھیل رہی ہے جو کئی لوگوں کی جان تک لے رہی ہے یہ آفت ایک بیماری کی شکل میں بھارت میں داخل ہوئی ہے یہ بیماری برین سٹروک ہے یہ بیماری اس طرح بھارت میں پھیل رہی ہے جیسے کوئی وبائی مرض ہو کیونکہ یہ بیماری ہر چالیس سیکنڈ میں ایک شخص پر حملہ کر دیتی ہے اور ہر چار منٹ میں ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے اس بیماری کی علامات پوری دنیا میں پائی جاتی ہیں لیکن اس بیماری کا شکار ساٹھ سے ستر سال کے مردو عورت ہوتے تھے لیکن اب بھارت میں یہ بیماری نوجوان طبقے میں تیزی سے پھیل رہی ہے بھارت میں ایک سال میں ایک لاکھ پچاسی ہزار افراد اس بیماری کا شکار ہو چکے ہیں جن میں بیس سال تک کے لڑکے اور لڑکیاں بھی شامل ہیں اس وقت یہ بیماری بھارت میں دو گنا رفتار سے بڑھ رہی ہے ۔
یہ ایسی بیماری ہے کہ اس مبتلا ستر فیصد افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں بھارت میں ہارٹ اٹیک کے بعد موت کی دوسری بڑی وجہ برین سٹروک بن رہی ہے اس مرض میں زیادہ تر نوجوان اور درمیانی عمر کے لوگ مبتلا ہو رہے ہیں دماغی اٹیک کے حملے کی صورت میں مریض کی آنکھوں کی روشنی مدھم پڑنےلگ جاتی ہے اسے دیکھنے میں دھندلا پن محسوس ہونے لگتا ہے بولنے میں دقت ہوتی ہے چلنے میں لڑکھڑاہٹ ہوتی ہے اور پورے جسم میں کمزوری محسوس ہونے لگتی ہے شروع میں اس بیماری کے مریض میں یہ علامات تھوڑی دیر کے لیے ظاہر ہوتی ہیں پھر مریض ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن یہ علامات بتدریج بڑھتی جاتی ہیں ان علامات کا دورانیہ بڑھتا جاتا ہے اور وقفہ کم ہوتا رہتا ہے اس مرض میں مریض کے دماغ کی نالی پھٹ جاتی ہے یا پھر نالی بند ہو جاتی ہے اور اس طرح جسم مفلوج ہو جاتا ہے ۔
تبصرے