ایران کی خفیہ ایجنسیوں کا دعوٰی ہے کہ اسرائیل کی دھمکیوں کو ایران بہت جلد عملی جامہ پہنانے والا ہے
- 13, مارچ , 2023
ایران کی انٹیلیجینس ایجینسیوں کا دعوٰی ہے کہ ایران کے ہاتھ وں میں اسرائیل کی بہت بڑی کمزوری لگ چکی ہے جس کے بعد ایران کے ہاتھوں اسرائیل اکو تباہ ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ایرانی ایجینسیوں کے پاس اسرائیل کے نیو کلیئر ہتھیار خانوں کے متعلق معلومات ،نقشے اور تصویریں آ چکی ہیں اس لیے ایران نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ اسرائیل تو صرف دھمکیاں دیتا رہا ہے لیکن ایران بہت جلد ان دھمکیوں کو سچ کر دکھائے گا اگر ایران نے کوئی ایسا قدم اٹھایا تو اسرائیل کے ساتھ ،امریکہ،برطانیہ اور کئی دوسرے ملک بھی جنگ کے میدان میں اتر آئیں گے اور ایک ایسی سونامی کا آغاز ہو جائے گا جس سے کئی ملک تباہ ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ جنگ امریکہ اور روس کے ہتھیاروں کی ہو گی ایران نے روس سے ہتھیار پا کر اسرائیل کے خلاف جنگ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں روس بہت جلد ایران کو ایس یو 35 جنگی طیارے دینے والا ہے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے نہ صرف اسرائیل کے نیو کلیئر ہتھیاروں کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے ۔
بلکہ اپنے ایئر ڈیفینس سسٹم بھی تعینات کر دیے ہیں ایران نے اپنے ہتھیار خانوں سے دو ایسے خطرناک ہتھیار نکالے ہیں جو امریکہ کے 1200 کروڑ خطر ناک ڈرونز کا آسمان میں ہی نام و نشان مٹا دیں گے ایران نے جس ایئر ڈیفینس سسٹم کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے وہ خورداد ایئر ڈیفینس سسٹم ہے یہ ڈیفیس سسٹم 2019 میں امریکہ کے خطرناک ڈرونز کا شکار کر چکا ہے اور اب رئیسی کی فوج کے سامنے اسرائیل کے ساتھ برطانیہ بھی ہے کیونکہ برطانیہ اس وقت روس اور ایران دونوں کی آنکھوں میں چبھ رہا ہے ۔
تبصرے