چین کا امریکہ کے گرد ہر طرف سے گھیرا تنگ

چین کی حکومت

چین کی حکومت نے لی شانگفوکو اپنا نیا وزیر دفاع مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے لی شانگفو ایک چینی فضائی انجینئر اور چین کے پی ایل اے یعنی پیپل لیبریشن آرمی کے جنرل بھی ہیں اور 2018 میں امریکہ نے لی شانگفو پر پابندی لگا دی تھی چین کی حکومت کے اس اعلان کے بعد امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات میں پڑے شگاف میں اب مزید اضافہ ہو سکتا ہے ادھر لی شانگفو کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے تو دوسری طرف اس کی فوج نے بھی اپنی طاقت بڑھانی شروع کی ہوئی ہے چین نے حال ہی میں جو دو میزائلیں لاؤنچ کی ہیں انہیں پی ایل اے میں شامل کر لیا گیا ہے چین اور امریکہ کے اختلافات اس لیے بھی بڑھ رہے ہیں کیونکہ چین امریکہ کے خلاف اس کے دشمن ملکوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہا ہے ۔

تاکہ امریکہ کے خلاف ایک مضبوط مورچہ تیار ہو سکے ایران اور سعودی عرب کی چین میں ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے امریکہ کا ایک بہت بڑا فوجی اڈہ پرل ہاربر چین کے نشانے پر آ چکا ہے کیونکہ چین نےسیٹلائٹ لیزر کے ذریعے امریکہ کے پرل ہاربر سے متعلق موسمی معلومات اکٹھی کر لی ہیں تاکہ ہائیپر سونک میزائل حملے کو ممکن بنایا جا سکے چین کا سائنٹفک ریسرچ شپ بھی سمندر کے اندر اپنا پہلا تحقیقاتی عمل پورا کرکےچین میں لوٹ آیا ہے 157 دن تک اس جہاز نے پانی کے اندر رہ کر دشمن کے متعلق کافی معلومات اکٹھی کر لی ہیں یعنی چین سمندر اور زمین دونوں اطراف سے امریکہ کے خلاف گھیرا تنگ کر رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+