بھارت اپنے روشن مستقبل کے لیے آذربائیجان کے خلاف آرمینیا کی کھل کر مدد کر نے لگا

آرمینیا اور آذربائیجان

آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان زمین کے ایک ٹکڑے کو لے کر سرد جنگ چھڑی ہوئی ہے آذر بائیجان اس علاقے کو اپنا حصہ مانتا ہے جبکہ آرمینیا کے قبضے میں اس علاقے پر آرمینیا اپنا حق جتا تا ہے اس معاملے پر ان دونوں ملکوں کے درمیان کئی دفعہ جھڑپ ہو چکی ہے آذر بائیجان کو ترکی اور پاکستان کی حمایت حاصل ہے اور وہ آرمینیا پر حملے کے لیے اسرائیل سے ہتھیار خرید رہا ہے آرمینیا نے آذر بائیجان سے مقابلے کے لیے بھارت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے اور بھارت نے اسے پیناکاراکٹ دینے کا وعدہ کر لیا ہے کیونکہ اس کے بدلے آرمینیا نے بھارت کو جو سبز باغ دکھائے ہیں وہ بھارت کی ترقی کے لیے بہت اہم ہیں آرمینیا نے بھارت کی ممبئی بندر گاہ کو ایران کے راستے روس تک لے جانے والے ایک تجارتی راستے کا خواب دکھایا ہے اس سے پہلے روس اور ایران ایک ایسی راہداری بنا رہے ہیں جس کا نام انٹرنیشنل نارتھ اینڈ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کاریڈور ہے ۔

یہ سڑک آذر بائیجان سے گزرتی ہے اس لیے بھارت کو خدشہ ہےکہ اگر اس راستے کو بھارت سے جوڑنے کی کوشش کی گئ توآذربائیجان اس کی مخالفت کر سکتا ہے اس لیے بھارت کو روس اور یورپ تک پہنچنے کے لیے کسی متبادل راستے کی ضرورت ہے اور آرمینیا کے ذریعے اسے اپنی مشکل کا حل نظر آنے لگا ہے کیونکہ آرمینیا کے منصوبے کے مطابق یہ راستہ بھارت کو خلیج فارس کے ذریعے ایران پہنچائے گا ایران سے آرمینیا اور پھر بحیرہ اسود سے ہوتا ہوا روس اور یورپ پہنچ جائے گا بھارت اور روس کے درمیان اگر یہ تجارتی راستہ بن گیا تو اس سے بھارت میں ترقی کی راہیں کھلیں گی اس لیے بھارت اسرائیل کے مقابل دل کھول کر آرمینیا کی مدد کر رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+