روس نے بھی یوکرین کی نقل شروع کردی امریکی نیوز چینل سی این این کا دعوٰی

سی این این

نیوز ٹوڈے: امریکہ کے ایک نیوز چینل سی این این نے دعوٰی کیا ہے کہ روسی فوج نے جنگ کے دوران جن امریکی اور یورپی ہتھیاروں پر قبضہ کیا ہے انہیں روس اب ایران بھیج رہا ہے اس سے پہلے یوکرین نے بھی ایران کے شاہد ڈرونز اور دوسرے ہتھیاروں کے حصے اسرائیل بھجوائے تھے تاکہ ان ہتھیاروں سے ملتے جلتے ہتھیار تیار کیے جائیں اور دوسرا ان ہتھیاروں کا توڑ نکالا جا سکے اب روس نے بھی ایسا ہی کیا ہے اس جنگ میں امریکہ اور نیٹو نے یوکرین کو ہر قسم کے ہتھیار دیے ہیں امریکہ نے روس کے ہتھیاروں کو روکنے کے لیے یوکرین کو کئی اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم بھی دیے تھے نیٹو ملکوں نے یوکرین کو سٹنگر اور جیولن میزائل سسٹم بھی دیے ہیں اور روس نے ان تمام ہتھیاروں کے نمونے ایران بھیج دیے ہیں کیونکہ ایران ہتھیاروں کی تیاری میں بہت ماہر اور تیز کاریگر ہے سی این این نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ ایران کی کمپنیوں میں سٹنگر اور جیولن میزائل کے نمونے پہنچتے ہی ان سے ملتے جلتے ہتھیاروں  کی تیاری پر کام  شروع بھی ہو گیا ہے  ۔ 

یورپی میڈیا  نے بھی دعوٰی کیا ہے کہ ایران امریکہ کے ہتھیار پاکر اس طرز کے ہتھیار بنانے میں ماہر ہے اس کا ثبوت دنیا کئی بار دیکھ چکی ہے 1970 میں ایران نے امریکہ کی بی جی ایم 71 ٹی او ڈبلیو میزائل سے ملتی جلتی طوفان اینٹی ٹینک گائیڈنگ میزائل بنائی تھی  پھر 2011 میں ایران نے امریکی ڈرون آر کیو 170 سے ملتا جلتا ایک خطرناک ڈرون تیار کیا تھا ایران کی اسی مہارت کی وجہ سے روس نے بھی نیٹو اور امریکہ  کے ہتھیاروں کے نمونے جو کہ یوکرینی فوج روس کے حملوں کی وجہ سے چھوڑ کر بھاگ گئی تھی ایران بھجوانے کا کام تیز کر دیا ہے اور بہت جلد روس یوکرین کو انہی ہتھیاروں سے تباہ کرے گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+