تھائی لینڈ کی تیرہ لاکھ عوام زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے
- 14, مارچ , 2023
نیوز ٹوڈے: تھائی لینڈ ملک میں بسنے والے لوگوں کیلیے آج کل سانس لینا زہر پینے کے برابر ہو چکا ہے وہاں دھند اور آلودگی کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی ہے سب سے زیادہ بری حالت اس کے شمال میں واقع بہت مشہور اور سیاحتی شہر چینگ مائی کی ہے اس شہر میں دھند کے باعث دن کے وقت بھی چند قدم کے فاصلے پر بھی کچھ دکھائی نہیں دیتا لوگوں نے اپنے چہرے ماسک اور ہیلمٹ میں چھپا رکھے ہیں تھائی لینڈ میں گاڑیوں سے نکلتے دھوئیں اور کھیتوں میں جلتی پرالی کی وجہ سے تھائی لینڈ کےکئی شہروں میں دھواں اور گرد وغبار جمع ہو چکا ہے ۔
ویسے بھی اس سال تھائی لینڈ میں بارشیں کم ہوئیں جس وجہ سے ہوا میں پی ایم 2.5 کی تعداد بہت زیادہ ہو چکی ہے پی ایم 2.5 ہوا میں موجود ایسے نقصان دہ ذرات ہوتے ہیں جو سانس کے ذریعے انسان کے جسم میں داخل ہو جاتے ہیں اور پھیپھڑوں اور دل کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں اور اب تھائی لینڈ کے کئی شہروں میں حالات ایسے ہو چکے ہیں کہ 13 لاکھ کے قریب لوگ سانس کی بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں جو سانس نہیں لے پا رہے اور انہیں آنکھیں کھولنا بھی مشکل لگ رہا ہے اور تقریباً دو لاکھ کے قریب لوگ ہسپتالوں میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔
تبصرے