وزیرِاعظم شہباز شریف کا رکشہ اور موٹرسائیکل چلانے والوں کو پیٹرول سستا دینے کا اعلان

وزیرِ اعظم نے رکشہ اور موٹرسائیکل

نیوز ٹوڈے: وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدارت میں غریب و متوسط طبقوں کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلیے اقدامات پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کیلیے رعایتی پٹرول پر بریفنگ دی گئی،اجلاس کو اس سے متعلق مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ شہباز شریف نے پروگرام کو حتمی شکل دے کر جلد پیش کرنیکی ہدایت کی ہے۔ وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ رکشا اور موٹر سائیکل چلانے والا طبقہ معاش چور پر کمزور ہوتا ہے اور ان کو مہنگائی سے بچانے کی خاطرممکن کوشش کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں موٹرسائیکل سواروں کو 25سے50روپے لٹر سستا پٹرول دینے پر غور کیا گیا ہے، حکومت سالانہ 150ارب روپے کی سبسڈی کے ذریعے سستا پٹرول دینا چاہتی ہے اور آئی ایم ایف کے اعتراض سے بچنے کیلئے سبسڈی کی رقم کارمالکان سے وصول کرنے کا ارادہ ہے۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ کار مالکان کیلئے پٹرول کی قیمت بڑھا کر3 سوسے325روپے لٹر جبکہ موٹر سائیکل سواروں کیلئے قیمت کم کر کے 225سے250روپے لٹر کر دی جائے۔ سستے پیٹرول کی فراہمی کے لئے ابھی کو میکانزم تیار نہیں کیا گیا صارفین کو

نقد رقم دینے کے آپشنز اور پری پیڈ کارڈز غور میں ہیں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ موٹرسائیکل والوں کو مہینے میں کم از کم 1 ہزار روپے کی پٹرول سبسڈی دی جانی چاہئے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+