بحیرہ اسود پر امریکی ڈرون اور روسی طیا رے کا ٹکراؤ عالمی جنگ کی طرف پیش قدمی کے خطرات
- 15, مارچ , 2023
نیوز ٹوڈے: بحیرہ اسود کے اوپر روس اور امریکہ آپس میں ٹکرا گئے ہیں ان کے ٹکرانے سے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بھی بڑھنے لگا ہے روس کے سکھوئی 27 طیارے نے بحیرہ اسود پر امریکہ کے ایم کیو 9 ڈرون کو ٹکر مار کر سمندر میں گرا دیا امریکہ کے ایم کیو 9 ڈرون کے بحیرہ اسود میں نظر آتے ہی روس کے دو سکھوئی طیاروں نے ڈرون کا پیچھا کیا اور ایک طیارے نے امریکہ کے ڈرون کو تباہ کر دیا امریکہ نے روس پر الزام لگاتے ہوئے روس کے اس اقدام کو غیر ذمہ دارانہ حرکت قرار دیا اور یہ بھی کہا ہے کہ ڈرون اور جہاز کے ٹکرانے سے روسی جہاز کو بھی نقصان پہنچا ہے امریکہ نے کہا ہے کہ روسی جہاز نے جان بوجھ کر ٹکر ماری ہے ۔
جبکہ روس نے امریکہ کے ان الزامات کو رد کر تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ روس پر جھوٹے الزامات لگا رہا ہے روس کے جہازوں نے صرف ڈرون کا پیچھا کیا ہے اور مار گرانے کا امریکہ نے الزام لگایا ہے اور یہ بھی جھوٹ اور الزام ہی ہے کہ روسی جہاز کو نقصان پہنچا ہے روس کے جہاز کو خراش تک نہیں آئی روس اور امریکہ کے اس طرح ایک دوسرے سے ٹکرانے اور ایک دوسرے پر الزام لگانے سے دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کا خطرہ بڑھنے لگا ہے ۔
تبصرے