جنوبی افریقہ کی ریاستوں ملاوی اور مزمبق میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں

مزمبق اور ملاوی

جنوبی افریقہ کی دو ریاستوں مزمبق اور ملاوی میں سمندری طوفان نے خوب تباہی مچائی ہے مزمبق میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے پورا شہر پانی میں ڈوب چکا ہے ڈرون کے ذریعے لی گئی وڈیوز اور تصویروں سے پتہ چلتا ہے کہ جیسے سمنر کے اندر بنا کوئی شہر ہے جہاں تک نظر جاتی ہے پانی ہی پانی ہے کئی لوگ پانی میں بہہ کر لا پتہ ہو چکے ہیں لوگوں کے گھر اور املاک سب کچھ پانی میں ڈوبا ہوا ہے ریسکیو حکام لوگوں کو اس سمندر نما شہر سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں مزمبق کے ساتھ ساتھ ملاوی میں بھی اس طوفان نے خوب تباہی مچائی ہے شہروں کا نقشہ ہی بدل گیا ہے

اور کئی شہر تو کھنڑرات میں تبدیل ہو چکے ہیں اب تک سو سے زیادہ لوگوں کی جان جا چکی ہے اور دونوں ریاستوں میں تقریباً گیارہ ہزار لوگ اس طوفان سے متاثر ہوئے ہیں لوگوں کے گھر پانی سے بھر چکے ہیں گھروں میں اور سڑکوں پر پانی کے ساتھ بہہ کر آنے والے ملبے نے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے اس طوفان سے مزمبق اور ملاوی میں لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے ان ریاستوں سے آنے والی خبریں اور تصویریں وہاں طوفان کے بعد آنے والی بربادی کی داستان بیان کر رہی ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+