مرد درزیوں پر خواتین کے کپڑے سینے پر پابندی لاگو

افغان میڈیا

نیوزٹوڈے: افغانی میڈیا کے مطابق ، افغانستان کے صوبے پروان کے درزیوں کو طالبان نے خواتین کے کپڑے نہ سینے کا حکم جاری کردیا ہے۔ طالبان حکام نے یہ حکم زبانی دیا ہے۔ جس کے باعث سے معاشی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب مقامی طالبان حکام نے ایسے احکامات دییے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ درزیوں کوخواتین کے کپڑے سینے سے متعلق کچھ ہدایات جاری کی گئی ہیں تاہم انہیں خواتین کے کپڑے سینے سے نہیں روکا گیا ہے۔ اس سے قبل طالبان لڑکیوں کی تعلیم اور پارکوں میں جانے پر بھی پابندی لگا چکے ہیں۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+