روس ، ایران اور چین نے خلیج عمان میں سیکیورٹی بانڈ 2023 کا 15 مارچ سے آغاز کر دیا ہے

چین اور ایران

نیوزٹوڈے: امریکہ نے بحیرہ بالٹک میں استونیہ کے مقام پر نیٹو کی مدد سے یورپ کو بھی ساتھ ملا کر روس کو گھیرنے کا جو منصوبہ بنایا ہے اور جو فضائ جنگی مشقیں شروع کر رکھی ہیں روس ، ایران اور چین نے خلیج عمان میں جنگی مشقیں شروع کر کے اس کا خوب جواب دے دیا ہے ان جنگی مشقوں پر بات کرتے ہوۓ امریکہ کے وزیر دفاع جان کِربی نے کہا ہے کہ روس نے امریکہ کے خلاف ایسے ملکوں کا ایک گروہ تیار کر لیا ہے جو امریکہ کے سخت مخالف ہیں امریکہ کی مکمل نظریں ان جنگی مشقوں پر لگی ہوئ ہیں جان کِربی نے کہا ہے کہ ان جنگی مشقوں کی ایک ایک حرکت پر ہماری نظر ہے ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس سے ہمارے یا ہمارے ساتھیوں کے تحفظ پر کوئ آنچ تک نہ آۓ ۔

روس ، چین اور ایران کی ان مشترکہ جنگی مشقوں کو سیکیوٹی بانڈ 2023 کا نام دیا گیا ہے اس سے پہلے 2019 میں بھی تینوں ملکوں نے مل کر جنگی مشقیں کی تھیں اب یہ جنگی مشقیں 15 مارچ سے شروع ہو کر 19 مارچ تک جاری رہیں گی ان جنگی مشقوں میں ان تینوں ملکوں کے علاوہ کئ دوسرے ملکوں کی زمینی اور سمندری فوجیں بھی شامل ہوں گی ان جنگی مشقوں کے حوالے سے روس اور چین کی طرف سے یہ بیان دیا گیا ہے کہ امن کے قیام اور ملکی سلامتی کیلیے وقتاً فوقتاً اس طرح کی جنگی مشقیں ضروری ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ امریکہ اور یورپی ملکوں کو مزہ چکھانے اور اپنی طاقت دکھانے کیلیے تینوں ملک ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوۓ ہیں

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+