یوکرین کو جنگ کی دلدل میں پھنسا کر امریکہ جانے کیوں ایف 16 دینے سے کترا رہا ہے
- 17, مارچ , 2023
روس کے روسٹوف علاقے میں ایف ایس بی دفتر میں دھماکہ ہوا اس دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو لوگ زخمی ہوئے اس دھماکے میں ایک شاپنگ سینٹر کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے روس کا روسٹوف علاقہ یوکرینی سرحد کے قریب ہے جہاں یوکرین نے حملہ کیا ہے روس نے بھی ان میزائل حملوں کے جواب میں یوکرین کے کئی علاقوں پر میزائل حملے کیے روس نے خارکیو ، سومی ، زیپوریزیا اور خیرسون کے علاقوں میں کئی میزائلیں گرائیں ڈونیسک میں بھی ایک پانچ منزلہ عمارت کو میزائل حملے سے تباہ کر دیا ۔
روس کے ان حملوں سے گھبراۓ زیلینسکی بار بار امریکہ ، نیٹو اور یورپی ملکوں سے لڑاکا طیاروں کی مانگ کر رہے ہیں لیکن امریکہ نے یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے سے صاف انکار کر دیا ہے یوکرین کی بار بار مانگ پر پولینڈ نے یوکرین کو مِگ 29 طیارے دینے کی حامی بھر لی ہے لیکن پولینڈ کے اس فیصلے کے بعد وائٹ ہاؤس طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ پولینڈ کے اس فیصلے کے بعد بھی امریکہ کے فیصلے میں کوئی بدلاؤ نہیں ہوگا اور امریکہ یوکرین کو لڑاکا طیاروں کی سپلائی میں پولینڈ کا ساتھ نہیں دے گا امریکہ پہلے ہی یوکرین کو کئی ایڈوانس ہتھیار دے چکا ہے اس لیے پولینڈ کے یوکرین کو ایک درجن مگ 29 لڑاکا طیاروں کی سپلائی کے بعد بھی امریکہ ایف 16 دینے کے لیے راضی نہیں ہوا ۔
تبصرے