خلاء میں کر رہے ہیں تیاری روس اور چین امریکہ کو ہیرو سے زیرو بنانے کی امریکہ کی خلائی فوج کے کمنانڈر کا دعوٰی

امریکہ کی خلائی فوج کے کمانڈر جان ڈبلیو جے رائمنڈ نے یہ بیان دیا ہے کہ روس اور چین مل کر خلا میں افرا تفری مچانے والے ہیں روس اور چین مل کر امریکی سیٹلائٹ پر حملہ کرنے کا اردہ کر چکے ہیں اس حملے کی ان دونوں ملکوں نے تیاری بھی شروع کر دی ہے دونوں ملک خلاء میں ہتھیار تعینات کر رہے ہیں روس اور چین امریکہ کی ان سیٹلائٹس کو ہی تباہ کر دیں گے جن سیٹلائٹس کی مدد سے امریکہ اپنے گا ئیڈڈ ہتھیاروں کو نیٹ ویپنس بنا رہا تھا ان سیٹلائٹس کی تباہی کے بعد خطرناک ہتھیاروں کی فہرست میں سب سے اوپر آنے والا امریکہ سب سے نیچے آ جائے گا اس کے لیے چین نے راکٹ لاؤنچ ٹریننگ ویب سائٹ نیکسٹ سپیس فلائٹ پر  امریکہ کی سیٹلائٹس کو تباہ کرنے کے لیے خفیہ تیاری شرع کر رکھی ہے چین کے ایک سیٹلائٹ سینٹر میں سائٹ 95 پر کام شروع ہو چکا ہے   ۔

چین ایک ایسا راکٹ لاؤنچ کرنے والا ہے جو 530 کلو گرام وزن لے جا سکے چین امریکہ کے معلوماتی سینٹر کو خلاء میں تباہ کرکے میدان جنگ میں امریکہ کو اندھا کر دے گا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس اس وقت صرف یوکرین میں ہی جنگ نہیں لڑ رہا بلکہ امریکہ کو بھی تباہ کرنے کےلیے بہت بڑا منصوبہ بنا رہا  ہے کیونکہ اس جنگ میں روس ہر قیمت پر جیت چاہتا ہے اور امریکہ ہر قیمت پر روس کو ہرانا چاہتا ہے اس لیے نیٹو کے تمام ملک اور کئی یورپی ملک امریکہ کے ساتھ مل کر روس کو ہرانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن روس اور چین کے اس نئے جنگی مورچے کی تیاری کے بعد روس سب پر بھاری ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+