دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ امریکہ نے اپنے ڈرون کی تباہی کا بدلہ روس کی ایف ایس بی کے دفتر پر حملہ کرکے لے لیا
- 17, مارچ , 2023
بحیرہ اسود میں امریکی ڈرون کے گھسنے کےبعد روس اور امریکہ کے درمیان تناؤ بڑھنے لگا ہے امریکہ کی اس حرکت کو بھڑکانے والا قدم کہا جا رہا ہے اس واقعے کے بعد روس نے بھی بحیرہ اسود میں اپنےجنگی جہازوں کی تعیناتی بڑھا دی ہے اور پہلے سے تعینات بحری جنگی جہازوں پر کروز میزائلوں کی تعینا تی بھی بڑھا دی ہے اور پانچ روسی میزائل کیر یئر بحیرہ اسود میں تعینات کر دیے ہیں اور 32 کروز میزائلیں بھی لگا دی ہیں بحیرہ اسود میں امریکی ڈرون کے تباہ ہوتے ہی تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بڑھنے لگا ہے اس واقعے سے جوبائیڈن بھڑک اٹھے ہیں اور اب یہ دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ روس کی ایف ایس بی ایجینسی جو کہ روس کی خفیہ ایجینسی کے جی بی کی طرح کام کرتی ہے اس پر ہونے والے حملے میں امریکہ کا ہاتھ ہے امریکہ نے یہ حملہ اپنے ڈرون کی تباہی کے جواب میں کرایا ہے اور اب یہ بھی دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ تیسری عالمی جنگ کی شروعات روس کی طرف سے نہیں بلکہ امریکہ کی طرف سے ہو گی ۔
تبصرے