ٹرین حادثے کے بعد یونان کی عوام کا حکومت کے خلاف احتجاج
- 18, مارچ , 2023
یورپ میں دو ملک کسی بھی مورچے پر آمنے سامنے کی جنگ تو نہیں لڑ رہے ہیں لیکن یورپ کے دو ملک ایسے ہیں جہاں جنگ جیسی ہنگامی صورتحال اور دنگا فساد برپا ہے اور وہ ایک ملک ہے یونان جہاں یکم مارچ کو ہونے والے ٹرین حادثے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں یونانی سڑکوں پر نکل آئے ہیں یونان میں ایتھنز سے 380 کلو میٹر شمال کی جانب ٹیمپے کے قریب ایک مسافر ٹرین اور مال بردار ٹرین میں تصادم سے کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تین بوگیوں میں آگ لگ گئی مسافر ٹرین میں 350 مسافر سوار تھے جن میں سے 57 مسافر ہلاک ہو گئے اور کئی لوگ زخمی ہو گئے ۔
یونان کی عوام اس حادثے کا ذمہ دار یونان کے ریلوے حکام کو ٹھہراتی ہے اس حادثے کے بعد یونان کی سڑکوں پر چالیس ہزار کے قریب لوگ نکل آئے ہیں یونان حکومت کے سست رویے اور لا پرواہی کی وجہ سے یونان کے لوگ شدید غصے میں ہیں سڑکوں پر یونان کی پولیس اور عوام آمنے سامنے آگئے ہیں یونانی لوگ سڑکوں پر ٹائر جلا رہے ہیں اور پولیس پر پیٹرول بم سے حملے کیے جا رہے ہیں پولیس بھی آنسو گیس کا استعمال کر رہی ہے یونان کے لوگ اس حادثے کے ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی اور انہیں سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔
تبصرے