تیسری جنگ عظیم کی تیاریاں کلینگراڈ اور کریمیا کی سرحدوں پر شروع
- 20, مارچ , 2023
ولادیمیر پیوٹن کے یوکرین دورے کے بعد نیو کلیئر حملے کے آثار بڑھنے لگے ہیں لیکن یہ حملہ یوکرین پر نہیں بلکہ نیٹو کے ایک ملک پولینڈ پر ہونے والا ہے جس کی دھمکی وہ اس دورے کے دوران دے چکے ہیں پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر کریمیا پر حملہ ہوا تو کئی نیٹو ملک برباد ہوں گے اور ان میں سے پہلا نمبر پولینڈ کا ہوگا کیونکہ بحیرہ اسود میں ایم کیو 9 ڈرون کے تباہ ہونے پر امریکہ روس پر بھڑکا ہوا ہے اور بائیڈن نے نیٹو ملکوں کے ساتھ مل کر روس کو گھیرنے کا اعلان کیا ہے اور نیٹو کے ملک پولینڈ نے کلینگراڈ سے ملحق اپنی سر حد پر ہائی مارس سسٹم تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے کلینگرراڈ روس کا وہ علاقہ ہے جس کی سرحد نیٹو سے ملتی ہے ۔
اس علاقے کو روس کا مرکزی دروازہ کہا جاتا ہے اگر یہ کہا جائے کہ کلینگراڈ اور کریمیا روس کے دائیں اور بائیں بازو ہیں تو بے جا نہ ہو گا کلینگراڈ کی سرحد نیٹو سے ملتی ہے تو کریمیا کی سرحد یوکرین سے ملتی ہے اور اس وقت ان دونوں علاقوں میں بارود سلگ رہا ہے پولینڈ کے ہائی مارس کی تعیناتی کے اعلان کے بعد روس نے اپنی کئی خطرناک میزائلیں اس سرحد پر تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے یہ جنگ اب امریکہ اور روس کی کھلی جنگ ہے ایک طرف امریکہ یوکرین کو لمبی دوری والے ہتھیار دے کر کریمیا پر حملے کی تیاری کر رہا ہے تو دوسری طرف رومانیہ اور پولینڈ کے ذریعے کلینگراڈ کے راستے روس کو گھیرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ولادیمیر پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے ایسا کیا تو تو روس کو بھی نیوکلیئر حملے سے کوئی روک نہیں سکے گا ۔
تبصرے