جنوبی امریکہ کی ریاست ایکوا ڈور میں زلزلے کی وجہ سے شدید تباہ کاریاں
- 20, مارچ , 2023
جنوبی امریکہ کی ریاست ایکواڈور اور پیرو سے لے کر نیوزی لینڈ تک زلزلے کے شدید جھٹکوں نے ایک بار پھر ترکی اور شام کے زلزلے کی یاد تازہ کر دی ایکوا ڈور میں زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئ ہے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ہر طرف چیخ و پکار شروع ہو گئی لوگ اپنی جان بچانے کے لیے گھروں ، دفتروں اور دکانوں سے نکل کر سڑکوں پر آ گئے ایکواڈور اور پیرو میں سینکڑوں گھروں کے پر خچے اڑ گئے سینکڑوں گھر زمین بوس ہو گئے ریسکیو ٹیمیں بر وقت پہنچ کر لوگوں کو ملبے سے نکالنے کے کام میں لگ گئیں ۔
زلزلے کے جھٹکے ایکواڈور کے دوسرے بڑے شہر گیاقیل سے 80 کلو میٹر دور شہروں مقالا اور کوئینکا میں بھی محسوس کیے گئے ریکٹر سکیل پر ریکارڈ کے گئے 6.8 شدت کے زلزلے نے ان دونوں شہروں میں خوب تباہی مچائی ہے کئی گاڑیاں عمارتوں کے ملبے کے نیچے دب گئیں کئی لوگ ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں لوگوں کو ملبے کے نیچے سے زندہ نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے فیکٹریوں اور شاپنگ مالز کا سارا سامان ان کی عمارتوں کے ملبے میں دفن ہو چکا ہے اسی سال چھ فروری کو ترکی اور شام میں زلزلے سے پچاس ہزار لوگ ہلاک ہو گئے تھے اور تقریباً دو لاکھ گھر تباہ ہو گئے تھے اب ایکواڈور اور پیرو بھی ایسی ہی تباہی کی مثال بن چکے ہیں
تبصرے