ہالینڈ کی عدالت سے پیوٹن کی کردار کشی کا بدلہ روس کی اونیکس میزائل جلد لے گی دیمیتری میدویدیف کا بیان
- 21, مارچ , 2023
ولادیمر پیوٹن کا مزاج ایسا ہے کہ وہ اپنے دشمن کو کبھی نہیں بھولتے ان کی مخالفت کرنے والا پھر سکون کی زندگی نہیں گزار سکتا اور اس وقت پیوٹن کے سامنے انکا سب سے بڑا دشمن ہا لینڈ ہے جس کی ایک عدالت نے ان کی نجی اور ذاتی زندگی میں مداخلت کی کوشش کی ہے ہالینڈ کی عدالت انٹر نیشنل کورٹ میں ولادیمیر پیوٹن کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں اور ان پر مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے اور بے رحم لیڈر جیسے الزامات لگا کر انہیں پوری دنیا میں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے اسی لیے ولادیمیر پیوٹن کے بہت قریبی دوست اور روس کی سیکیورٹی کونسل کے چیئر مین نے یہ بیان دیا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن جن کی میزائلیں کسی بھی وقت یوکرین کے کروڑوں لوگوں کی زندگی اور موت کا فیصلہ کر سکتی ہیں ۔
وہ اپنی ذات پر اتنا بڑا الزام کیسے برداشت کر سکتے ہیں اس لیے دیمیتری میدویدیف نے بیان دیا ہے کہ پیوٹن سب سے پہلے اس عدالت کو اڑانے کا حکم جاری کریں گے جہاں سے ان کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام ملکوں کو نہیں چھوڑیں گے جو اس کیس میں شامل تھے کیونکہ جرمنی نے پیوٹن پر لگے ان الزامات کے بعد ان الزامات پر طنزو مزاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پیوٹن نے ان کی سرزمین پر قدم رکھا تو انہیں جرمنی پولیس گرفتار کر لے گی ان بیانات کے بعد پیوٹن کا غصہ مزید بڑھ گیا اور اب پیوٹن اپنا غصہ ہالینڈ کے سمندر کے کنارے بسے شہر پر میزائل حملہ کر کے اتاریں گے دی میتیری میدویدوف نے یہ بھی بتا دیا ہے کہ پیوٹن بہت جلد سمندر سے اونیکس میزائل سے حملہ کرکے ہالینڈ کی عدالت کے پر خچے اڑا دیں گے
تبصرے