بھارت میں ایک بار پھر کورونا وائرس کا حملہ

بھارت میں موسم

بھارت میں موسم کے بدلتے ہی بچوں اور بڑوں میں کھانسی ، نزلہ ، زکام اور بخار کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ کورونا بھی سر اٹھانے لگا ہے اور کھانسی اور زکام سے متاثرہ افراد میں کورونا کے جراثیم تیزی سے پھیلنے لگے ہیں بھارت میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 918 بتائی جا رہی ہے اور پچھلےچوبیس گھنٹوں میں چار لوگ کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں اور یہ جراثیم تیزی سے پھیل رہا ہے بھارت کے شہر دلی میں پچھلے دو دنوں میں کورونا متاثرین کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے

دلی میں 18 مارچ کو کورونا متاثرین کی شرح 3.52 تھی جو کہ آج 20 مارچ کو بڑھ کر ٪7 ہو گئی ہے دلی میں 19 مارچ کو 72 متاثرین میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی اور اب تک اس شہر میں 209 افراد کورونا سےمتاثر ہو چکے ہیں پچلے چند روز میں ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جو کہ پچھلے سال نومبر کے مہینے کے مقابلے میں زیادہ ھے ۔ ملک بھر میں بدلتے موسم میں بیماریوں سے بچاؤ کیلیے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی تاکید کی جا رہی ہے لوگوں کو سماجی میل جول میں کمی کرنے اور ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئ ہیں تاکہ اس جراثیم کی بڑھوتری پر قابو پایا جا سکے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+