پاکستان سمیت ایشیا کے کئی ملکوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کے شدید جھٹکے

اکیس مارچ 2023 رات نو بج نکر سینتالیس منٹ پر پاکستان بھارت کشمیر افغانستان ازبکستان تاجکستان چین کرغستان ترکمانستان اور قازقستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گۓ ہیں اسلام آباد خیبر پختون خواہ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں جھٹکے محسوس ہوۓ امریکی جیو لو جیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 تھی جبکہ پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز میں زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے زلزلے کا مرکز افغانستان کا علاقہ ہندو کش تھا پاکستان میں پنجاب ، بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گۓ زلزلے کا دورانیہ 40 سے47 سیکنڈ تھا جیسے ہی ملک کے مختلف  شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے شروع ہوۓ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوۓ گھروں سے باہر نکل آۓ ۔

 پچھلے دنوں پیرو  ، ایکواڈور ، ترکی اور شام میں زلزلے کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ڈرے ھوۓ لوگ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی خوفزدہ ہو گۓ اس زلزلے سے پاکستان میں اب تک 9 افراد کے جان بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے اور 160 سے زیادہ افراد زخمی ہوۓ ہیں پاکستان مین خیبر پختونخواہ میں 44 افراد زخمی جبکہ 9 افراد ہلاک ہوۓ ہیں اور 19 گھروں کو نقصان پہنچا ہے گھروں کی دیواروں اور چھتوں میں دراڑ یں آ چکی ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں زلزلے کی گہرائی180 کلو میٹر تھی وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے ہسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+