فلپائن کی امریکہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے جواب میں چین کی فلپائن کو خطرناک انجام کی دھمکیاں
- 22, مارچ , 2023
وسیم حسن
فلپائنی میڈیا کے مطابق 11 اپریل سے لے کر 28 اپریل تک فلپائن امریکہ کے ساتھ مل کر آٹھ سال بعد فلپائن میں بہت بڑی جنگی مشقیں کرنے والا ہے جن میں امریکہ کے ایف 22 لڑاکا طیارے بھی شامل ہوں گے امریکہ اور فلپائن کی یہ دوستی اور ہتھیاروں کی نمائش چین کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی کیونکہ جنوبی چینی سمندر کو چین اپنی ملکیت سمجھتا ہے سمندر کے اس علاقے میں چین کو کمزور کرنے کیلیے امریکہ جاپان ، آسٹریلیا اور فلپائن کے ساتھ مل کر کئی سالوں سے جنگی مشقیں کر رہا ہے اور امریکہ کا ساتھ دینے کی وجہ سے چین اور فلپائن کے آپسی تعلقات بھی بگڑتے رہتے ہیں ۔
اس سے پہلے چین کئی مرتبہ فلپاین کو امریکہ سے دور رہنے کی نصیحت کر چکا ہے کیونکہ چین کا کہنا ہے کہ امریکہ فلپائن کے بہانے جنوبی چینی سمندر میں حالات بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے اور اب فلپائن میں امریکہ کے دندناتے طیارے دیکھ کر چین بہت غصے میں آ چکا ہے اور اس نے فلپائن سے صاف لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ فلپائن نے امریکہ کو اپنے گھر میں آنے کیلیے تمام دروازے کھول رکھے ہیں اور اگر ایسا ہوا تو چین کے غصے سے امریکہ بھی فلپاین کو نہیں بچا پاۓ گا ۔
تبصرے