روس نے فومیو کشیدہ کے کیو سے نکلتےہی کیو پر 21 شاہد ڈرونز گرا دیے

      وسیم حسن

 

    آج رات روس کے ڈرونز نے یوکرین کے دارالحکومت  کیو کو حملوں سے دہلا دیا یوکرین نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ رات کے وقت روس کے 21 ڈرونز نے کیو پر حملہ کیا ہے روس نے ایک بار پھر چند ماہ پہلے کی طرح شاہد 136 ڈرونز سے یوکرین کے کئی شہروں کو کھنڈر  میں تبدیل کر دیا اس سے پہلے بھی کریمیا پل پر یوکرینی حملے کے بعد روس نے شاہد 136 ڈرونز سے یوکرین کو جواب دیا تھا پھر کیو میں کریمیا پر حملے کی تیاری کی جا رہی تھی تو روس نے شاہد 136 ڈرونز  کا ایسا وار کیا کہ یوکرین دہل اٹھا روس نےیہ حملے فومیو کشیدا کے کیو سے لوٹنے کے ایک گھنٹے بعد شروع کیے اور تقریباً ساری رات جاری رکھے ادھر ایشیا کے دو ملکوں کے راہنما روس اوریوکرین سے روانہ ہوۓ  ۔ 

 

    ادھر ایک بار پھر روس نے یوکرین کو کڑے تیور دکھا دیے روس نے یوکرین کو یہ بتا دیا ہے کہ اگر وہ روس اور چین کے امن سمجھوتے کو ہوا میں اڑا ئیں گے تو روس بھی جب چاہے گا یوکرین پر حملے کرے گا یوکرین پر روس کے ایک بار پھر بڑھتے حملے دیکھ کر امریکہ کے ایک جنرل  کمانڈر نے بیان دیا ہے کہ اب روس کو یوکرین سے مکمل طور پر نکالنا ناممکن ہے اس کے لیے یوکرین کا بہت سا پیسہ وقت اور کئی لوگوں کی جانیں جائیں گی لیکن پھر بھی روس نے یوکرین کے جن علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے ان علاقوں سے روس کو نکالنا صرف مشکل ہی نہیں  بلکہ یوکرینی فوج کیلیے ناممکن ہے ۔

 

    

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+