روس پر نیوکلیئر جنگ چھیڑنے کے الزامات لگانے والے برطانیہ نے یوکرین کو ایٹم بم بنانے کا سامان پہنچانا شروع کر دیا ہے

روس یوکرین جنگ کے دوران و ہی برطانیہ جو کئی مرتبہ اپنے اوپر روس کے نیو کلیئر حملے کا خطرہ جتاتا رہا ہے اور واشنگٹن اور لندن یہ دعوے کرتے رہے ہیں کہ روس نیو کلیائی جنگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اب برطانیہ نے ہی یوکرین میں ایٹم بم کا سامان پہنچانے کا اعلان کر دیا ہے برطانیہ نے ٹینک کے گولوں میں ریڈی ایشنز پھیلانے والا یورینیم بھر کر یوکرین کو دیا ہے برطانیہ کے اس اعلان پر ولادیمیر پیوٹن نے بھی یہ بیان دیا ہے کہ برطانیہ کا یہ اقدام روس پر نیو کلیئر حملہ کرنے کے برابر ہے اور پیوٹن نے یہ دھمکی دی ہے کہ یورینیم کی ایک چنگاری بھی نیوکلیئر جنگ شروع کروا سکتی ہے کیونکہ یہ یورینیم کے گولے ٹینکوں کو ایسے ہی تباہ کر دیتے ہیں جیسے کوئی ایٹم بم گرایا گیا ہو

ولادیمیر پیوٹن کی برطانیہ کو دھمکی دینے پر برطانیہ کی منسٹری آف ڈیفینس کی طرف سے یہ صفائی پیش کی گئی ہے کہ یورینیم کا ایٹمی ہتھیاروں سے کوئی تعلق نہیں برطانیہ کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہم صدیوں سے ہتھیاروں کی تیاری میں یورینیم کا استعمال کرتے آۓ ہیں ان ہتھیاروں کا ایٹمی ہتھیاروں سے کوئی تعلق نہیں برطانیہ کے یوکرین کو یورینیم ہتھیاروں کی سپلائی کے اعلان کے بعد جب روس نے اپنی طاقت کی دھاڑ برطانیہ اور نیٹو ملکوں کو دکھائی تو اب برطانیہ ایسے خطرناک ہتھیار یوکرین کو دینے سے پہلے ضرور سوچے گا

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+