آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان بڑھتی جھڑپیں دنیا میں ایک اور جنگ کی شروعات

آرمینیا  اور آزر بائیجان

دنیا میں ابھی ایک جنگ کی آگ ہی نہیں بجھی کہ کئی اور جنگی مورچے تیار ہو چکے ہیں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان حالات بہت خراب ہو چکے ہیں دونوں ملک جنگ کے دہانے کھڑے ہیں اور کسی بھی وقت کسی اور ملک کی طرف سے اٹھایا گیا کوئی بھی قدم جنگ کی آ گ کو بھڑکا سکتا ہے آذربائیجان کی سرحد کے قریب آج آرمینیا کے ایف 14 ایس جنگی جہاز کو اڑان بھرتے دیکھا گیا ہے آرمینیا کی طرف سے بھی یہ دعوٰی کیا گیا ہے کہ آذربائیجان کی فوج نےآرمینیا کی فوج پر گولہ باری کی ہے ان تلخ بیانوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 2020 کی طرح خطرناک جنگ کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں ۔

اس سے پہلے 5 مارچ کو نگورنو قرہباخ اور آذربائیجان میں بھی جھڑپ کے واقعات سامنے آۓ ہیں جس کے بعد آرمینیا اور نگور نوقرہباخ نے آذربائیجان پر جنگ بندی کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا ابھی آرمینیا اور نگورنوقرہباخ کا غصہ کم بھی نہیں ہوا تھا کہ ایران کے شمالی علاقے میں آذربائیجان کے قریب آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان گولہ باری ایف 14 ایس کے واقعات نےان دونوں ملکوں کو مزید بھڑکا دیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+