اسرائیلی وزیر خزانہ کےفلسطین کے بارے میں بیان پر فرانس سمیت کئی ملک بھڑک اٹھے

وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ

نیوزٹوڈے: اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے فرانس دورے کے دوران فلسطین کے متعلق ایسا زہر اگلا ہے کہ جس پر صرف فرانس ہی نہیں بلکہ پوری دنیا بھڑک اٹھی ہےبیزلیل سموٹریچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے سامنے فلسطین کی کوئی اہمیت نہیں فلسطین ایک جملہ بلکہ ایک لفظ ہے جس کا اسرائیل جیسے بڑے اور طاقتور ملک کے سامنے کوئی مفہوم نہیں اسرائیلی وزیر کے اس بیان پر فرانس نے غصے میں کہا ہے کہ اسرائیل کا یہ بیان قابل قبول ہی نہیں ہے ہم اسرائیل کے اس بیان کو جھٹلاتے ہیں اور اس کی سختی سے مذمت کرتے ہیں   ۔

اسرائیل کے اس بیان پر صرف فرانس میں ہی نہیں بلکہ سعودی عرب قطر اور متحدہ عرب امارات سب مل کر اسرائیل پر بھڑک اٹھے ہیں اسرائیل نے نہ صرف فلسطین کے متعلق زہر اگلا ہے بلکہ رمضان المبارک مین فلسطینی مسلمانوں پر مسجد اقصٰی میں داخلے پر پابندیاں لگانا شروع کر دی ہیں ترکی کی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے یہ قانون بنا دیا ہے کہ بارہ سال سے کم عمر کے بچے اور 50سال سے بڑے عمر کے لوگ مسجد اقصٰی میں داخل نہیں ہو سکتے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+