یوکرین کے بعد مالڈووا روس کا اگلا نشانہ ہو سکتا ہے
- 24, مارچ , 2023
نیوزٹوڈے: جنگ میں یوکرین کو تباہ کرنے کے بعد روس کا اگلا نشانہ کونسا ملک ہوگا کئی یورپی ملکوں پر روس کے اگلے حملے کا خطرہ منڈلا رہا ہے پولینڈ اور رومانیہ کو بھی روس واضح دھمکی دے چکا ہے لیکن ایک ایسا ملک جس کے متعلق روس کی سیکیورٹی کونسل کے چیئرمین نے بیان دیا ہے کہ اگر اس نے یورپی ملکوں کا ساتھ دیتے ھوۓ روس کے خلاف کاروائی جاری رکھی تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جاۓ گی یہ ملک مالڈووا ہے روس مالڈووا سے اس لیے ناراض ہے کیونکہ باقی تمام نیٹو اور یورپی ملکوں نے روس کے خلاف یوکرین کو صرف پیسے اور ہتھیار دیے لیکن مالڈووا ایسا ملک ہے جو روس کے خلاف میدان میں اتر آیا ہے اور وہ براہ راست روس کی فوج سے ٹکر لے رہا ہے ۔
مالڈووا یورپ کے مشرق میں واقع ہے کچھ عرصہ پہلے تک ٹرانسسٹریا مالڈووا کا ہی حصہ تھا لیکن بعد میں ٹرانسسٹریا مالڈووا سے الگ ہو گیا اور اس نے اپنی الگ آزاد ریاست کا اعلان کر دیا ٹرانسسٹریا میں سوویت یونین کے دور کا ایک ہتھیار ڈپو موجود ہے اور اس ہتھیار ڈپو اور ٹرانسسٹریا میں روس کی فوج بھی موجود ہے مالڈووا کے وزیر اعظم ٹرانسسٹریا سے روس کی فوج کو نکالنا چاہتے ہیں مالڈووا کے صدر نے روس پر الزام لگایا ہے کہ روس مالڈووا کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے اس لیے وہ ٹرانسسٹریا سے روس کی فوج کو نکالنا چاہتے ہیں جس پر روس بھڑک اٹھا ہے اور اس نے مالڈووا کو انجام بھگتنے کی دھمکی دی ہے اسٹولٹن برگ نے مالڈووا کو مدد اور ساتھ دینے کا یقین دلایا ہوا ہے ۔
تبصرے