فرانس میں جاری احتجاج سے حکومت کو ہنگامی صورتحال کا سامنا

فرانس میں فرانسیسی حکومت

نیوزٹوڈے: فرانس میں سرکاری ملازمین کیلیے ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال سے بڑھا کر 64 سال کر دی گئی ہے فرانسیسی حکومت نے جیسے ہی یہ قانون پاس کیا تو فرانس کے لوگ مشتعل ہو گۓ اور اس قا نون کے خلاف حکومت کے دروازے تک جا پہنچے جب فرانسیسی حکومت نے ان قوانین میں کوئی ردو بدل نہ کیا تو فرانس کے لوگ بغاوت پر اتر آۓ ہیں اور پیرس اور کئی دوسرے شہروں میں ان باغیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے حکومت کے خلاف اس بغاوت کو دس دن ہو چکے ہیں اور اب یہ بغاوت خطرناک صورتحال کرتی جا رہی ہے پولیس اور عوام کے درمیان جھڑپوں میں اب تک400 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں فرانسیسی حکومت کے خلاف بغاوت میں شامل لوگوں کی تعداد آٹھ لاکھ تک پہنچ چکی ہےلی ڈو کے ایک شہر کو ان باغیوں نے آگ کے حوالے کر دیا ۔

آگ زنی اور توڑ پھوڑ سے فرانس کے کئی شہروں میں ایمر جینسی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ان باغیوں نے کئی سڑکیں اور راستے بند کر رکھے ہیں پیرس میں ایک میکڈونلڈ ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کی گئی فرانس کی پولیس نے ان باغیوں کو قابو کرنے کیلیے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا 80 باغیوں کو گرفتار کر لیا گیا لیکن پولیس اور حکومت کی ان کاروائیوں کے باوجود یہ بغاوت کی آگ پھیلتی ہی جا رہی ہے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+