آذربائیجان اور آرمینیا کی جنگی تیاریوں کو دیکھتے ہوۓ ایران نے بھی تبریز ہوائی اڈے پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا
- 24, مارچ , 2023
اس وقت آذربائیجان اور آرمینیا بھی جنگ کا ایک نیا مورچہ بننے والے ہیں تین روز قبل آرمینیا کی طرف سے آذربائیجان کی سرحد کے قریب جنگی جہازوں کی اڑان کے بعد حالات بگڑنے شروع ہو گۓ کیونکہ آذر بائیجان نے جوابی کاروائی کرتے ہوۓ آرمینیا کی فوج پر فائرنگ کر دی جس سے آرمینیا کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا آذربائیجان کے اس حملے سے آرمینیا کی ایک چیک پوسٹ میں آگ لگ گئی اور اس کے بعد اب آرمینیا نے بھی بارڈر پر اپنے ہتھیاروں اور فوجیوں کی تعیناتی بڑھانا شروع کر دی ہے اور نگورنوقرہباخ کی طرف ہتھیاروں سے بھری گاڑیاں تیزی سے بھیجنا شروع کر دی ہیں
آذربائیجان نے بھی آرمینیا کے بارڈر پر اپنے ہتھیار بڑھانا شروع کر دیے ہیں آذربائیجان اور آرمینیا کی اس مخالفت میں اسرائیل اور امریکہ بھی اپنی اپنی بھڑاس نکال سکتے ہیں آذربائیجان اور آرمینیا کو خبردار کرنے کیلیےایران نے اپنے شاہد ڈرونز دکھا کر انہیں وارننگ دی ہے کہ اگر وہ دونوں ملک ایک دوسرے پر حملہ کرتے ہیں تو یہ دونوں اپنی سرحد تک ہی محدود رہیں ایران کی طرف مڑنے کی کوشش نہ کریں ایران نے آذر بائیجان کی سرحد کے قریب موجود اپنے تبریز ہوائی اڈے پر اپنی فوج کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے اور تبریز کے جنگی جہاز آذربائیجان اور آرمینیا کی ایک ایک حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔
تبصرے