مینار پاکستان پر ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کیلیے حکومت کی سر توڑ کوششیں

پاکستان تحریک انصاف آج مینار پاکستان لاہور میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی پی ٹی آئی کے لیڈر عمران خان نے اپنے حمایتیوں اور عوام سے جلسے میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ مجرموں نے ملک کو تباہی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اس جلسے میں حقیقی آزادی کے مفہوم پر روشنی ڈالی جاۓ گی سیاسی جلسے میں شرکت عوام کا بنیادی حق ہے عمران خان کے اس بڑے سیاسی اجتماع کو ناکام بنانے کیلیے پاکستان حکومت نے ملک بھر میں پی ٹی آئی کے سیاسی کارکنوں کی پکڑ اور گرفتاری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے شاہدرہ میں جواد گجر کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا گھر پر موجود نہ ہونے پر پولیس انہیں گرفتار نہ کر پائی ـ

اطہر رشید کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا پولیس اور حکومت کی ان کاروائیوں پر عمران خان نے بیان دیا ہے کہ حکومت جتنی بھی کوشش کر لے جلسہ نہیں روک پاۓ گی سیالکوٹ میں پی ٹی آئی راہنما عثمان ڈار کے گھر میں پولیس ایسے داخل ہو گئی جیسے کسی دہشتگرد کی گرفتاری ہو فواد چوہدری نے پولیس کی ان ظالمانہ کاروائیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت عوام پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑ رہی ہے اس طرح حق کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا دوسری طرف حکومت عام انتخابات ملتوی کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے کہ 8 آٹھ اکتوبر تک سب ٹھیک ہو جاۓ گا حالات بہتر ہو جائیں گے خیبر پختون خواہ کے گورنر نے چیف الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر انتخابات 8 اکتوبر کو کرانے کی تجویز دی عمران خان نے حکومت کی اس ٹال مٹول پالیسی پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ8اکتوبر تک کیا ہو گا کیا پاکستان معاشی دلدل سے نکل آۓ گا کیا ملک سے دہشتگردی ختم ہو جاۓ گی یہ محض حکومت کے الیکشن سے فرار کے بہانے ہیں بظاہر تو لگ رہا ہے کہ 8 اکتوبر تک حالات مزید خراب ہو جائیں گے ہم نے سپریم کورٹ سے تمام امیدیں لگا رکھی ہیں

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+