کمزور ملکوں پر مظالم ڈھانے والا سپر پاور امریکہ خود خدائی آفات کی زد میں

نیوزٹوے: امریکہ کے مسی سیپی کے علاقے میں شدید طوفان اور ژالہ باری نے امریکہ کے ایک بہت بڑے علاقے میں جی بھر کر تباہی مچائی ہے کرکٹ کی بال جتنے بڑے بڑے اولے آسمان سے گرے اور ایسا طوفان آیا کہ 36000 فٹ زمین سے ملبہ آسمان کی طرف اڑنے لگا ان اولوں کے گرنے سے کئی مکانوں کی چھتیں ٹوٹ گئیں کئی گاڑیاں ٹوٹ گئیں اس عذاب الٰہی سے 26 لوگوں کی موت واقع ہو گئی سینکڑوں لوگ زخمی ہو گۓ اس علاقے میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے اس طوفان اور ژالہ باری سے ہونے والی تباہی کے مناظر ڈرون سے لی گئی تصویروں اور وڈیوز سے صاف دکھائی دے رہے ہیں ـ

ایسا ملک جو کمزور ملکوں پر مظالم اور قہر ڈھانے میں مشہور ہے عذاب الٰہی کے سامنے کیسا بےبس نظر آ رہا ہے اور اس خدائی آفت کےبرپا ہونے سے ایک روز قبل امریکہ کی ایک چوکلیٹ فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس سے 5 لوگ ہلاک ہو گۓ اور ابھی تک 6 لوگ لاپتہ ہیں چوکلیٹ فیکٹری میں اچانک زور دار دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی لیکن اس فیکٹری میں دھماکے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں امریکہ میں ایک کے بعد ایک لگاتار ایسے حادثات رونما ہو رہے ہیں کہ جس سے امریکہ جیسے ملک کے نظم و نسق اور حکومت کی طرف انگلیاں اٹھنے لگی ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+