باخموت کا علاقہ روس اور یوکرین کی ضد میں کھنڈر بن چکا ہے

روس یوکرین جنگ میں اب امریکہ اور نیٹو نے اپنے ہتھیاروں کی تجوری کا منہ ایک بار پھر یوکرین کی طرف کھول دیا ہے جس سے یوکرین کی فوج نے روس کی فوج پر حملے تیز کر دیے تھے امریکہ کے ائر ڈیفینس سسٹم جرمنی اور برطانیہ سے لیپڈ ٹینک اور پولینڈ سے مگ 29 ملنے کے بعد ہی زیلینسکی نے جنگ جیتنے کے خواب دیکھنے شروع کر دیے تھے لیکن اب ئک برطانیہ کی ڈیفینس منیسٹری کے دعوے نے زیلینسکی کے خوابوں اور امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے کیونکہ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روس کو ایک مرتبہ پھر ایران کے ڈرونز ملنے شروع ہو گۓ ہیں ـ

روس نے صرف مارچ کے مہینے کے شروع میں ایران کے شاہد 136 ڈرونز سے 71 حملے کیے تھے پھر دو ہفتے کے بعد ایک مرتبہ پھر روس نےیوکرین پر شاہد ڈرونز کے حملے ایک بار پھر بڑھا دیے ہیں اس وقت باخموت کا علاقہ روس اور یوکرین دونوں فوجوں کیلیے ہی اہم جنگی مورچہ بن چکا ہے کیونکہ باخموت پر روسی فوج کے قبضے کا مطلب ہے یوکرین کے بہت بڑے اور اہم حصے پر قبضہ کرنا اور اگر یوکرین کے ہاتھوں سے باخموت نکل گیا تو اس کا مطلب ہوگا کہ یوکرین جنگ میں زیلینسکی کی بہت بڑی ہار اس لیے ان دونوں کی کھینچا تانی میں باخموت کھنڈر بن چکا ہے اور اب ایرانی ڈرونز اس علاقے کی بچی کھچی املاک کو تباہ کر رہے ہیں

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+