اسرائیل کے وزیر دفاع کی برطرفی پر تل ابیب انسانوں کے سمندر کا نمونہ پیش کرنے لگا

بنیا مین نیتن یاہو

نیوزٹوے: اسرائیل کے شہر تل ابیب میں بہت بڑی تعداد میں لوگ بنیا مین نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آۓ ہیں لوگوں کا اتنا ہجوم تھا کہ جیسے پورا اسرائیل ہی حکومت کے خلاف بغاوت پر اتر آیا ہو جہاں تک نگاہ جاتی لوگوں کے سر اور اسرائیل کا جھنڈا ہی نظر آتے نیتن یاہو کے اقتدار سنبھالتے ہی یہودیوں کا ایک ٹولہ حکومت کے سامنے کھڑا ہو گیا اور اب یہ بغاوت کی آگ مزید بھڑک اٹھی جب نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات روکنے کے مطالبے پراسرائیل کے وزیر دفاع کو اس کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اسرائیلی وزیر دفاع کی برطرفی کے بعد حکومت مخالف بغاوت نے زور پکڑ لیاحکومتی اقدام سے مشتعل لوگ اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر بھی نعرے بازی کرتے رہے لوگوں نے تل ابیب کی مرکزی شاہراہ بند کرکے خوب احتجاج کیا ـ

کچھ لوگوں نے آگ زنی کی اور ایک جماعت نے نیتن یاہو کی ایک بڑی تصویر کو جلا کر اپنا غصہ نکالا نیو یارک میں بھی اسرائیل کے قونصل جنرل نے استعفٰی دے دیا اور اسرائیلی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والوں میں شمولیت کا اعلان کر دیا یواف گیلنٹ کی بر طرفی کے بعد لیبر یونین کی ملک بھر میں ہڑتال کی کال پر تل ابیب اور دوسرے کئی شہروں میں کارو بار زندگی معطل رہا کئی بڑے شہروں میں ائر پورٹ پر پروازیں بندر گاہیں بنک طبعی مراکز اور بازار بند رہے لوگ نیتن یاہو پر ظالم اور جابر بادشاہ کا الزام لگا رہے تھے اور حکومت کے عدالتی اختیارات میں کمی پر شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+