امریکہ کا کوئی بھی غلط قدم اسے بہت مہنگا پڑے گا ایرانی میڈیا کا دعوٰی

مارچ کو امریکہ

نیوزٹوے: ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ نے ایران کو یہ دھمکی دی ہے کہ اگر دوبارہ شام میں اس کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا تو امریکہ کو اس کا بہت برا انجام بھگتنا پڑے گا شام میں امریکہ کے 25 فوجی ٹھکانے ایران کے نشانے پر ہیں اور اب اگر امریکہ نے ایسی کوئی حرکت کی تو ایران کی میزائلیں ان 25 ٹھکانوں کو نہیں چھوڑیں گی اس سے پہلے 24 مارچ کو امریکہ نے شام میں ایران کے فوجی ٹھاکانوں پر ہوائی حملے کیے تھے جس سے ایران کو کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا ایران نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوۓ بتایا تھا کہ امریکہ کے ان ہوائی حملوں میں 19 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جن میں سے 16 کا تعلق ایران سے تھا اسی لیے امریکہ کے ان حملوں کے بعد ایران بہت غصے میں آ گیا تھا اور اس نے امریکہ کے ان حملوں کو ایران پر حملے قرار دیتے ہوۓ واضح کر دیا کہ ۔

اگر اب امریکہ نےدوبارہ ایسا کیا تو ایران بھی اب امریکہ کو نہیں چھوڑے گا 24 مارچ کو ایران کے ٹھکانوں پر ہونے والے حملوں میں امریکی ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا جن سے ایرانی ٹھکانوں پر میزائلیں داغی گئیں اور بمباری بھی کی گئی ایرانی ٹھکانوں پر حملوں کی وجہ امریکہ نے یہ بتائی کہ اس سے ایک روز قبل شام میں ترکی اور شام کی سرحد پر امریکہ کی ایک فوجی چوکی کو اڑا دیا گیا تھا اور امریکہ نے یہ الزام لگاتے ہوۓ ایران کے کئی فوجی ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیے تھے کہ امریکی ٹھکانے پر ہونے والے حملے میں ایران کا ہاتھ تھا حالانکہ ایران نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی ایران پر لگاۓ گۓ ان الزامات کے امریکہ نے کوئی ثبوت پیش کیے ہیں امریکہ کے ان بے بنیاد الزامات اور کاروائیوں سے ایران بری طرح بھڑکا ہوا ہے اور اب اس نے بھی امریکہ کو کھلی دھمکی دے دی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+