الیکشن کے خوف سے گھبراۓ شہباز شریف نے عدلیہ کو اپنے غصے کا نشانہ بنا دیا

پوزیشن مسلم لیگ

پاکستان حکومت نے عدلیہ میں اصلاحات کے بہانے چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے کی سازش پر کام شروع کر دیا ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس کے اختیارات کو جلد سے جلد کم کیا جاۓ اور چیف جسٹس کے از خود جانچ کے اختیارات کو ختم کیا جاۓ اور ان اختیارات کو ختم کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ کسی بھی معاملے میں از خود نوٹس فرد واحد کا اختیار نہیں بلکہ چیف جسٹس سے یہ اختیارات لے کر کسی بھی معاملے کی جانچ اور فیصلے کا اختیار تمام کورٹ کے اراکین کو ہونا چاہیے اور الیکشن میں تاخیر کے معاملے پر سپریم کورٹ کے استفسار پر شہباز شریف اور حکومت اتنی ناراض ہو گئی کہ انہوں نے چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے کیلیے فوری طور پر قانون سازی کرنے کا فیصلہ کر لیا ـ

لیکن اب حقیقت یہ ہے کہ اس نۓ فیصلے کے بعد ایک نیا سیاسی بحران ابھرے گا اور وکلاء اس نۓ قانون کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار بھی کر سکتے ہیں اور تحریک انصاف جماعت بھی حکومت کے اس نۓ فیصلے پر مزید بھڑک سکتی ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی حکومت اور الیکشن کمیشن کے عام انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے پر عوام اور پی ٹی آئی نے بڑھ چڑھ کر اس فیصلے کی مذمت کی ہے الیکشن کا خوف ہی ہے کہ حکومت عمران خان کو مختلف مقدمات میں الجھا کر حکومت کے خلاف ان کوششوں کو روکا جا رہا ہے اور اب پی ٹی آئی کے بعد عدلیہ کا کیا رد عمل ہوگا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+