یورپی ملکوں کے ہتھیاروں کی سپلائی پہنچتے ہی روس کے خطرناک ہتھیاروں کی یوکرین پر بارش

روس یوکرین جنگ میں

نیوز ٹوے: روس یوکرین جنگ میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں روس نے یوکرین پر 200 حملے کیے یہ حملے روس نے اس وقت کیے جب کئی یورپی ملکوں نے یوکرین کو خطرناک ہتھیار بھیجے جب جرمنی نے 18 لیپڈ 2 ٹینک اور برطانیہ کے چیلنجر ٹینک کیو پہنچے تو روس نے بھی یوکرین پر حملوں کی بو چھاڑ کر دی روسی فوج نے یوکرین کے کئی شہروں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا یوکرین کے شہر سومی پر 120 حملے کیے گۓ جس سے سومی دہل اٹھا کیو پر ایک مرتبہ پھر شاہد 136 ڈرونز سے حملے کیے گۓ خارکیو اور نیپرو پر حملے کیے گۓ لوہانسک اور ڈونیسک کو حملوں سے دہلا دیا گیا ـ

ڈونیسک کے ایک سکول اور خیر سون میں ایک ہسپتال کی عمارت کو روسی فوج نے حملوں سے تباہ کر دیا زیپوریزیا اور اڑیسہ میں پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا جس سے اڑیسہ کا پورا شہر تاریکی میں ڈوب چکا ہے روس نے یوکرین اور یورپی ملکوں کو یہ باور کرا دیا ہے کہ جیسے جیسے یوکرین کو ہتھیار ملتے رہیں گے روس بھی اپنے حملے اسی تعداد سے بڑھاتا رہے گا یورپی ملکوں سے ٹینکوں کی سپلائی یوکرین پہنچتے ہی روس نے اپنے ڈرونز میزائل راکٹ ٹینک ایس 300 میزائل اور ملٹی پل راکٹ لاؤنچ سسٹم سے یوکرین کو دہلا دیا اس کا مقصد یورپی ملکوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ اس کے ہتھیار ڈپوؤں میں اب بھی ایسے خطرناک ہتھیار موجود ہیں جو پل بھر میں ان کے ہتھیاروں کو ناکام بنا سکتے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+