روس نے برطانیہ کا غصہ مشرقی یوکرین کے شہر مارنکا پر نکال دیا

برطانیہ نے روس

روس یوکرین جنگ کے دوران روس نے برطانیہ کو یورینیم گولے داغنے والے چیلنجر 2 ٹینک یوکرین کو نہ دینے کی کئی بار دھمکی دی ہے لیکن برطانیہ اپنی بات پر اڑا رہا اور روس کی بار بار دھمکیوں کےباوجود برطانیہ کے چیلنجر 2 ٹینک یوکرین پہنچ چکے ہیں روس نے برطانیہ کے ان ہتھیاروں کو جنگ میں نیو کلیئرہتھیاروں کا استعمال کیا ہے برطانیہ کو سبق سکھانے سے پہلے روس نے یوکرین کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا ہے اور ان ٹینکوں کے استعمال سے پہلے ہی یوکرین کو اپنی طاقت دکھانی شروع کر دی مشرقی یوکرین میں روسی فوج نے ملٹی پل راکٹ لاؤنچر سسٹم سے بہت بھیانک حملہ کیا ہے ویگنر فوج کے یوکرین پر حملوں کے بعد یوکرین کے مشرقی حصے پر صرف تباہی نظر آ رہی ہے ۔

یوکرینی فوج نے جوابی حملوں کی کوشش کی لیکن وہ نہ حملوں کو روک پاۓ اور نہ ہی ان حملوں کا جواب دے پاۓ ویگنر فوج کے حملوں سے یوکرینی فوج کے ٹینکوں کے پرخچے اڑ تے دکھائی دینے لگے یوکرین کا شہر مارنکا روس کے میزائل حملوں سے کھنڈر میں تبدیل ہو گیا مارنکا میں ہر طرف صرف دھواں ہی دھواں نظر آرہا تھا اس شہر سے انسانی بستی کا نام و نشان تک مٹ گیا جنگ میں پچھلے تیرہ مہینوں سے دونوں فوجیں ایک دوسرے کو شکست دینے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں روسی فوج نے یوکرین کے کئی شہروں کو تباہ کر دیا ہے تو دوسری طرف یورپی ملکوں اور امریکہ کی مدد سے یوکرینی فوج بھی روس کے سامنے ڈٹی ہوئی ہے اور جھکنے کو تیار نہیں

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+