ثنا میرین بھی زیلینسکی کی طرح فن لینڈ کو یوکرین بنانے پر ڈٹی ہوئی ہیں

 

 

    اپریل  کا مہینہ شروع ہو چکا ہے برف پگھل چکی ہے موسم بھی صاف ہو چکا ہے اور یورپ کا ایک ملک وہی غلطی کر رہا ہے جو ایک سال قبل یوکرین نے کی تھی یوکرین کے صدر زیلینسکی نے ولادی میر پیوٹن کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوۓ نیٹو میں شامل ہونے کی رٹ لگا رکھی تھی جس کے نتیجے میں روس نے اسے کھنڈر میں تبدیل کر دیا اب فن لینڈ کی صدر ثنا میرین نے بھی پچھلے ایک سال سے نیٹو میں شمولیت کی درخواست دائر کر رکھی ہے فن لینڈ اور سویڈن نے جب نیٹو میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا تھا تو ولادیمیر پیوٹن نے ان کا حال بھی یوکرین جیسا کرنے کی دھمکی دی تھی اس وقت روس کے ساتھ ساتھ ترکی ان کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ بن گیا ۔

 

    کیونکہ ترکی نے انہیں نیٹو میں شامل ہونے سےروکنے کیلیے  ویٹو کر دیا تھا اب فن لینڈ کا وہ کانٹا صاف ہو چکا ہے ترکی نے فن لینڈ کو نیٹو میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے فن لینڈ کی صدر ثنا میرین اب جلد از جلد نیٹو کی رکنیت حاصل کرنا چاہتی ہیں کیونکہ وہ یوکرین جنگ میں ولادیمیرکا پیوٹن خوفناک روپ اور جنون دیکھ چکی ہیں کہ یوکرین جنگ میں انہوں نے نہ تو اپنے نقصان کی پرواہ کی اور نہ ہی یورپ کے دوست ملکوں کا لحاظ کیا اگر وہ یورپی ملکوں کو دی جانے والی دھمکیوں پر عمل کرنے پر اتر آۓ توپورا یورپ مل کر بھی ان کا مقابلہ نہ کر پاۓ گا اس لیے فن لینڈ اپنے تحفظ کیلیے کسی مضبوظ آماجگاہ کی تلاش میں ہے  ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+