تصادم کی راہ وہ اختیار کرتے ہیں جنہیں ہارنے کا ڈر ہو اور عمران خان سے کوئی جیت نہیں سکتاحسن نثار کا دعوٰی

 

 

     پاکستان کے ایک سینیئر صحافی حسن نثار نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ کی راہنما مریم نواز کے 84 کروڑ25 لاکھ اثاثوں کی تفصیل پیش کی ہے تو کیا یہ مسلم لیگ کی وہی راہنما ہیں جس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بیرون ملک تو کیا میری تو اپنے ملک میں بھی کوئی جایئداد یا سرمایہ نہیں ہے تو اب یہ تفصیل کیسے سامنے آ گئی اس کا مطلب ہے انہوں نے جھوٹ بولا تھا ان کے پاس اتنے اثاثے موجود ہیں حسن نثار نے یہ بھی کہا کہ میں ان اثاثوں کی قیمت سے ایک کروڑروپے زیادہ دے کر خریدنا چاہتا ہوں ہمارے محترم وزیر اعظم کا دعوہ  ہےکہ وہ اپنےملک کو بچانے کیلیے اپنے کپڑے بھی بیچ دیں گے ۔

 

    میں ان اثاثوں کی قیمت 85 کروڑ 25 لاکھ دینے کو تیار ہوں حسن نثار نے مریم نواز کا ایک اور جھوٹ بے نقاب کر دیا انہوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ان دونوں  پارٹیوں کے کئی راہنماؤں کا دعوٰی ہے کہ عمران خان تصادم چاہتے ہیں لیکن یہ امر قابل غور ہے کہ تصادم تو وہ چاہتے ہیں جنہیں ہار جانے کا خوف ہوتا ہے عمران خان تو وہ شخصیت ہیں جن کی فتح دیوار پر لکھی جا چکی ہے شکست کا خوف رکھنے والے تصادم کا راستہ اپناتے ہیں جیت کا یقین رکھنے والے لوگ تصادم میں پناہ نہیں ڈھونڈتے اب تو پاکستان کا بچہ بچہ بھی جانتا ہے کہ عمران خان میدان لے چکا ہے دو تہائی عوام عمران خان کے ساتھ ہے اور اب یہ سازشیں اور پراپیگنڈے عمران خان کی جیت  میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+