کینیڈا میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ہلاک

 


   کینیڈا سے غیر قانونی طریقے سے امریکہ جانے والے 6 افراد آج حادثے کا شکار ہو گۓ اور موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ یہ تمام افراد ایک کشتی کے ذریعے دریائی راستے کینیڈا سے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے امریکہ کی سرحد عبور کرنے سے پہلے ہی اچانک کشتی الٹ گئی کینیڈین پولیس کے مطابق کینیڈا کے دریائی علاقے سے  6 افراد کی لاشیں ملی ہیں اس حادثے میں ہلاک ہونے والے ایک خاندان کا تعلق رومانیہ سے ہے اور دوسرا خاندان بھارت سے تعلق رکھتا ہے ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں یہ تمام لوگ کینیڈین شہریت رکھتے ہیں اور جمعرات کی شام دریاۓ سینیٹ لارنس کے راستے سے امریکہ غیر قانونی طریقے سے داخل ہو رہے تھے

    ہلاک ہونے والوں میں سے ایک شخض کی لاش امریکہ بارڈر کے قریب مارش علاقے سے برآمد ہوئی کینیڈا  کےریسکیو حکام اور ایک ہیلی کاپٹر  کے ذریعے لاشوں کو کل دریا سے نکال لیا گیا چیف ابرام بنڈکٹ نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ کا یہ کوئی پہلا کیس نہیں ہے اس سے پہلے بھی اس طرح کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اب ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے سختی سے نمٹنے کے انتظامات کیے جائیں گے

 

 

    

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+