روس کو نیچا دکھانے والے امریکہ کیلیے تین تین جنگی مورچے تیار

پرانے دشمن ملک روس

نیوزٹوڈے: اس وقت امریکہ کا مقصد اپنے سب سے پرانے اور طاقتور دشمن روس کو مات دینا ہے اور اس کیلیے اس نے اپنی پوری طاقت یورپ میں جھونک رکھی ہے امریکہ اس وقت یوکرین کو ہتھیار سپلائی کرکے روس کے بڑھتے ہوۓ قدموں کو روکنے کی کوشش میں ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ امریکہ کیلیے اپنا مقصد پورا کرنا بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے کیونکہ امریکہ کیلیے  یوکرین کے ساتھ ساتھ ایک اور جنگی میدان میں جنگ کی تیاریاں تیز ہو چکی ہیں شام میں ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں ایران اپنے دوست ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیل کیلیے خطرہ بنتا جا رہا ہے تو یوکرین میں پھنسا امریکہ اب شام کے جنگی مورچے پر الجھتا جا رہا ہے کیونکہ ایران نےمارچ میں پہلا ہوائی حملہ شام میں امریکہ کے فوجی ٹھکانے پر کیا تھا ۔

یہ حملہ ایرانی ڈرون سے کیا گیا تھا جس میں امریکہ کے کئی فوجی زخمی ہو گۓ تھے اس حملے کے بعد امریکہ نے عرب کے نزدیک سمندر میں سٹرائک گروپ فوج کی اور ہتھیاروں کی تعیناتی بڑھا دی ہے ان ہتھیاروں میں اے 10 بولڈ اٹیک جیٹ بھی شامل ہیں امریکہ اس وقت ایشیا یورپ اور عرب تین تین جنگی مورچوں میں الجھ چکا ہے چین ایران اور روس تینوں امریکہ کیلیے پریشانی بنتے جا رہے ہیں ایران اس وقت امریکہ اور اسرائیل دونوں کیلیے بڑا خطرہ بن چکا ہے روس کی نیو کلیئر تکنیک کی مدد سے ایران ایٹم بم بنانے کے بہت قریب پہنچ چکا ہے اور جب ایران ایٹم بم کی طاقت حاصل کر لے گا تو وہ اپنے دشمنوں کو گرانے میں دیر نہیں لگاۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+