ایک ہی وقت میں دو کام آئین کی دھجیاں اڑا کر اسی آئین کی گولڈن جوبلی کی تیاریاں شہباز حکومت کا کارنامہ
- 03, اپریل , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستان میں اس وقت 1973 ء کا بنایا گیا آئین اور قانون رائج ہے 1973ء میں پاکستان کیلیے بنایا گیا یہ دستور بہت محنت اور لگن سے تیار کیا گیا تھا اور آج 2023 میں اس آئین کو 50 سال مکمل ہو جائیں گے 2023 میں جب 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی منانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں تووہیں دوسری طرف آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور یہ آئین ان سیاستدانوں کے ہاتھوں ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے پنجاب الیکشن کو التوا میں ڈال کر آئین کی اہمیت دو کوڑی کی کی جا رہی ہے کیونکہ عوامی منتخب نمائندوں کا تیار کردہ آئین پاکستان ہے اور ان عوامی نمائندوں کو ملک کی عوام ہی اپنے ووٹ دے کر منتخب کرتی ہے ۔
لیکن اب پاکستان میں صورتحال یہ ہے کہ عوام کو انتخابات کے حق سے ہی محروم کیا جا رہا ہے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہی عوام کو نہیں دیا جا رہا تو وہ کیسا آئین ہے جس کی گولڈن جوبلی کی تقریب منائی جا رہی ہے عوام کے جس نمائندے کو بذریعہ الیکشن میدان میں آنے کا موقع ہی نہیں دیا جا رہا انہی کو اس تقریب میں مدعو کیا جا رہا اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم شہباز شریف ہیں جن کے بھائی نواز شریف کو سزا سے بچانے کیلیے آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں حالانکہ آئین کی گولڈن جوبلی منانے سے پہلے اس کا احترام ضروری ہے ۔
تبصرے