باخموت کے علاقے پر روس کی فتح کو زیلنسکی نے قبول کر لیا

باخموت کا علاقہ

نیوزٹوڈے: روس یوکرین جنگ میں روس کے نشانے پر اس وقت مشرقی یوکرین کا علاقہ اور یوکرین کے کئی دوسرے بڑے شہر ہیں باخموت کے ساتھ ساتھ یوکرین کے ڈونیسک کے ووہلیدار پر روسی فوج نے بھیانک حملے کیےہیں روسی فوج نے یوکرین کے کئی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا آسمان سے رات کی تاریکی میں آگ کی چنگاریاں صاف دکھائی دے رہی ہیں اس سے پہلے بھی یوکرین پر کئی کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کا دعوٰی کیا گیا ہے اور اب یہ خطرناک اور بھیانک حملے ان دعووں کی تصدیق کر رہے ہیں کہ بہت جلد کوئی بہت بڑا حملہ ہونے والا ہے روسی فوج کے ان حملوں سے آسمان پر آتش بازی کا نظارہ نظر آ رہا تھا لیکن زمین پر گرتے ہی ان کیمیکل بموں نے بہت تباہی مچائی ہے ان حملوں سے کئی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور یوکرینی فوج کے جن ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا وہ مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہین ان حملوں میں فاسفورس بموں کا استعمال کیا گیا ہے ۔

موسم بدلتے ہی روس نے بھی اپنے جنگی پروگرام میں تبدیلی کر دی ہے ایک طرف باخموت میں روسی فوج یوکرین پر بھاری پڑتی دکھائی دے رہی ہے باخموت کے قریب پریگوزن کی کالے جھنڈے والی گاڑی فراٹے بھرتی ہوئی دیکھی گئی جس سے یہ دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ روسی فوج نےباخموت کے سٹی سینٹر پر اپنی جیت کا اعلان کر دیا ہے اس سے پہلے امریکہ اور یوکرین باخموت کے علاقے کو بہت اہم مانتے رہے ہیں زیلینسکی نے بھی یہ خود کہا کہ باخموت کو ہارنے کا مطلب ہے مشرقی یوکرین کو روس کے حوالے کر دینا لیکن اب باخموت کے مرکزی شہر کی سب سے بلند عمارت پر روس کی ویگنر فوج نے اپنا جھنڈا لہرا دیا ہے تو اب امریکہ اور زیلینسکی کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ اگر باخموت ہمارے ہاتھ سے جاتا ہے تو جاۓ ہمارے نقشے کے مطابق وہ علاقہ یوکرین کے لیے بہت اہم نہیں ہے یعنی یوکرین نے مشرقی یوکرین میں اپنی ہار تسلیم کر لی

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+