ملک میں بے وقت کی بارشیں اور قدرتی آفات بھی نا اہل حکمرانوں کی نشانیاں

آندھی طوفان

نیوزٹوڈے: پورے پاکستان میں اس وقت موسلا دھار بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے خیبر پختونخواہ ، سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں کئی دنوں سے وقفے وقفے سے بارشیں ہو رہی ہیں بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارشوں نے پھلدار درختوں کو بہت متاثر کیا ہے بدین میں لگاتار بارشوں کے ساتھ تیز طوفانی ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں چھتوں اور دیواروں کے گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گۓ پنجاب میں بارشوں کا یہ سلسلہ 4 اپریل تک جاری رہنے کی توقع ہے بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی افراد ذخمی ہو گۓ بلوچستان کے کئی شہروں کی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں ژوب میں ڈی آئی خان کی قومی شاہراہ بھی بارش کے باعث عارضی طور پربند کر دی گئی ۔

چمن میں بارشیں تھمنے کا نام نہیں لے رہی بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارشوں کے پانی نے سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہےگندم کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے درختوں کے پھل گر گۓ جس سے کسانوں کا بہت نقصان ہوا فیصل آباد ، لاہور اور ان کے نواحی علاقوں میں لگاتار بارشیں جاری ہیں ایک طرف بارشوں کے لگاتار سلسلے نے پاکستان کے کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال اختیار کر رکھی ہے تو دوسری طرف 6 اپریل سے کراچی میں شدید گرمی پڑنے والی ہے موسم کی اس آنکھ مچولی نے تباہ حال پاکستانیوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+