بلوچستان نے شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان پرمشتمل چالیس کنٹینرزبھیج دیے

بلوچستان کی حکومت

نیوز ٹوڈے:تفصیل کے مطابق شام کے دس ہزار سے زلزلہ متاثرین کے لئے بلوچستان کی حکولمت کی طرف سے خوراک اور دیگر اشیاء کراچی پورٹ سے بھیج دی گئیں۔ اس موقعے پر وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھاکہ پاکستان کے سیلاب زدگان کی پوری دنیا نےامداد کی، اب ہماری باری ہے کہ صرف انسانیت کے ناطے لوگوں کی امداد کریں۔

میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ ترکی اورشام میں خطرناک زلزلہ آجانے کے بعد وزیراعلی بلوچستان نے شام کےبھائیوں کی مدد کے لیے ایک ارب روپے کی رقم مختص کی تھی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان نصیر احمد ناصر کا کہنا ہے کہ امداد کرنے کا مقصد صرف ضرورت کی اس گھڑی میں شام کے متاثرین کی مدد کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امدادی سامان میں جان بچانے والی ادویات ،خوراک، خیمے ودیگر چیزیں شامل ہیں۔
ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق کا کہنا تھا کہ چالیس کنٹینرز پر مشتمل امدادی سامان پچیس دنوں میں شام پہنچ جائے گا اور حکومت کی نگرانی میں متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+