امریکہ کو روس کو ہرانے کا اپنا خواب پورا ہوتا نظر آنے لگا

امریکہ کی سازش

نیوزٹوڈے: روس یوکرین جنگ کے دوران روس اور نیٹو کے درمیان کشید گی جنگ کی دہلیز تک پہنچ چکی ہے کیونکہ روس کے ایک اور پڑوسی ملک فن لینڈ کو نیٹو کے 30 ملکوں نے نیٹو میں شامل ہونے کی اجازت دے دی ہے اور آج فن لینڈ کو نیٹو کی رکنیت حاصل ہو جاۓ گی فن لینڈ کا 1340 کلو میٹر بارڈر روس کے ساتھ لگتا ہے اور فن لینڈ کے نیٹو میں شامل ہونے سے نیٹو کا روس کے ساتھ بارڈر دوگنا ہو جاۓ گا جون 2022 میں ولادیمیر پیوٹن نے سویڈن اور فن لینڈ کو واضح پیغام سنا دیا تھا کہ فن لینڈ اور سویڈن کو روس کی طرف سے کو ئی خطرہ نہیں ہے لیکن اگر یہ ملک نیٹو میں شامل ہوۓ تو یہ معاہدہ ختم ہو جاۓ گا کیونکہ اگر یہ ملک نیٹو میں شامل ہوۓ تو روس کی سرحد امریکہ کے ہتھیاروں کا ٹھکانہ بن جاۓ گی اور یہ روس کیلیے خطرناک ہو سکتا ہے اس لیے روس ایسا نہیں ہونے دے گا فن لینڈ کو نیٹو میں شامل کرنا امریکہ کی بہت بڑی سازش ہے ۔

اس لیے روس نے اس سازش سے نمٹنے کیلیے پہلے سے تیاری کر رکھی ہے کیونکہ فن لینڈ کا بارڈر روس کے ایسے علاقے سے لگتا ہے جہاں روس کے نیو کلیئر اڈے اور آپٹک نیول اڈہ موجود ہے اس علاقے کی ایک طرف ناروے ہے جو پہلے ہی نیٹو کا رکن ہے یعنی فن لینڈ اور ناروے کے ذریعے امریکہ نے روس کو گھیرنے کی جو سازش تیار کی ہے تو روس نے بھی اس نیو کلیئر اڈے کی حفاظت بڑھا دی ہے کیونکہ اس علاقے میں روس کا مقابلہ کوئی نیٹو یا یورپی ملک نہیں کر سکتا اسی ہتھیار خانے میں روس کی خطرناک سب مرین ، انڈر واٹر نیو کلیئر ڈرون اور دوسرے کئی خطرناک ہتھیار تعینات ہیں اور یہاں خاص تیاری کا مطلب ہے آپٹک سمندر سے ایک نئی جنگ کا آغازجو کسی بھی وقت ہو سکتا ہے آپٹک سمندر میں روس کے جتنے ہتھیار خانے اور فوجی ٹھکانے موجود ہیں نیٹو کے تمام ملکوں کے ملا کر بھی اتنے نہیں ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+