امریکہ نے مقاصد حاصل کر نے شرو ع کر دیے پاکستان میں شہباز کی حکومت قائم کروانے کے

تجارتی تعلقات

نیوزٹوے: پاکستان میں شہباز شریف کی حکومت بنانے والے امریکہ نے اب اپنی مدد کا بدلہ لینا شروع کر دیا ہے ایک مسلمان ملک پر جو بائیڈن کے احسانات اور مہربانیاں بلا وجہ نہیں تھے بلکہ اب اس کے اثرات نظر آنے لگے ہیں پاکستان کے ایک یہودی نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں اس نے بہت سے خشک میوہ جات مصالحے اور کئی دوسری اشیاء کی ایک بڑی مقدار اسرائیل کی منڈی میں اتار دی ہے اس وڈیو کے ساتھ ہی اس پاکستانی یہودی تاجر نے خوشی کا اظہار کیا ہے کہ اس نے پہلی مرتبہ پاکستان سے اسرائیل تجارت کا آغاز کر دیا ہے پاکستان کی طرف سے یہ خبر نہ صرف پاکستانیوں کیلیے بلکہ تمام مسلم ملکوں کیلیے ایک بہت بڑا جھٹکا ہے ۔

یہ خبر سامنے آتے ہی عوام کے اشتعال اور غم وغصے سے بچنے کیلیے پاکستانی حکومت کی طرف سے یہ بیان بھی سامنے آیا ہے کہ ہم نے اسرائیل کو ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کیا اور نہ ہی اپنی کوئی پیداوار اسرائیل بھجوائی ہیں لیکن امریکہ کی طرف سے 30 مارچ کو ایک دستاویز جاری کی گئی جس میں پاکستان کو اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع کرنے پر مبارک باد دی گئی ہے یہ ثبوت سامنے آتے ہی پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک بھی پاکستان کے خلاف ہو سکتے ہیں اور جو پاکستانی عوام پہلے ہی شہباز حکومت کو پسند نہیں کرتی ان کے اس فیصلے کے بعد حکومت کے خلاف پاکستانی عوام کی ایک نئی بغاوت کا آ غا ز بھی ہو سکتا ہے جس کو قابو کرنا پاکستانی حکومت اور حکمرانوں کے بس سے باہر ہو جاۓ گا

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+